حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کے ایک سال کے موقع پر طلبہ کی جانب سے پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے ان طلبہ کو روک دیا جس سے یونیورسٹی میں کشیدگی دیکھی گئی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار سوشیل جسٹس کی جانب سے منعقد ہونے والے اس
پروگرام میں شرکت کے لئے مختلف یونیورسٹیوں سے طلبہ،پروفیسرس،بعض عوامی نمائندے پہنچے تاہم پولیس نے اس پروگرام کی اجازت نہ ہونے ان تمام کو روک دیا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار سوشیل جسٹس کے طلبہ نے ریلی کی شکل میں یونیورسٹی پہنچے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان طلبہ کو یونیورسٹی کی گیٹ کے قریب ہی روک دیا۔